نیب نے علیم خان اور مونس الٰہی کو طلب کر لیا

نیب نے علیم خان اور مونس الٰہی کو طلب کر لیا

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے آف شور کمپنیز کیسز میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان اور رکن صوبائی اسمبلی مونس الٰہی کو بالترتیب29اور30جنوری کو طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعبدالعلیم خان کو آف شور کمپنی کیس میں 29جنوری بروز پیر صبح دس بجے طلب کیا گیا ہے۔دوسری جانب نیب نے مسلم لیگ ق کے رکن صوبائی اسمبلی مونس الہی کو 30 جنوری کو بروز منگل صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے انہیں آف شور کمپنی کا ریکارڈ بھی ساتھ لینے کا کہا گیا ہے۔