امام الحق ٹی 20 میچز سے باہر ہوگئے

امام الحق ٹی 20 میچز سے باہر ہوگئے
کیپشن: فوٹو بشکریہ امام الحق آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے امام الحق کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امام الحق کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹی 20 سکواڈ میں شامل کر لیاگیا ہے ۔ ذرائع کا مزید کہناتھا کہ جارحانہ بلے بازی کرنے والے مڈل آرڈر آصف علی کو بھی ٹی 20 میں شامل کیا جائیگا ۔

ون ڈے سیریز کے بعد امام الحق ، محمد رضوان اور شان مسعود وطن واپس آجائیں گے ۔

پاکستانی اننگز کا آغاز فخرزمان اور صاحبزادہ فرحان کریں گے ۔ جب کہ مڈ ل آرڈر میں بابر اعظم ، شعیب ملک ، محمد حفیظ ، حسین طلعت ، آصف علی  اور سرفراز احمد ہوں گے ۔

پاکستان اور افریقہ کے درمیان 3 ٹی 20 میچز   یکم ، تین اور چھ فروری کو  کھیلے جائیں گے ۔