محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی
کیپشن: تصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی جبکہ چند علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مطلع صاف ہونے کے باوجود صبح کےوقت سردی برقرار ہے۔ شہر میں آج کم ازکم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 17 سینٹی گریڈ رہنے کی پیش گوئی ہے۔


قمبر اور گردونواح میں شدید دھند برقرار ہے۔ دھند کے باعث راستے ویران ہیں اور ڈیوٹی پر جانے والے ملازمین پریشانی کا شکار ہیں۔کشمور شہر اور گردونواح بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ اس کے علاوہ سکھر سمیت بالائی سندھ شدید دھند کی لپیٹ میں ہے اور سردی کی شدت میں میں خاصا اضافہ ہو گیا ہے۔


موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث ہالانی سے روھڑی بائی پاس تک کا راستہ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور ڈرائیوروں کو فوگ لائیٹ استعمال کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ اس حوالے سے کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں یا مزید معلومات کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔