ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا مریم نواز پر غلط معلومات پھیلانے کا الزام

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا مریم نواز پر غلط معلومات پھیلانے کا الزام
کیپشن: تصویر سوشل میڈیا

لاہور:سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز پر وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بارے میں مریم نواز غلط معلومات پھیلارہی ہیں۔

نواز شریف کی صحت سے متعلق جو ڈاکٹروں نے تجویز کیا اس پر عمل کیا جا رہا ہے۔ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازغلط انفارمیشن پھلارہی ہیں کہ نوازشریف کومناسب طبی امداد نہیں دی جارہی۔ مریم نواز سے گزارش ہے وہ جھوٹی خبریں مت پھیلائیں۔

پی آئی سی سے بھی نواز شریف کا چیک اپ کرایا جاچکا۔ ان کے ذاتی معالج بھی ان کا معائنہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شریف فیملی کو نوازشریف سے ملاقات کےلئے کبھی نہیں روکا گیا۔ ان کی فیملی کو ہر وقت اجازت ہے۔