یو اے ای کی جانب سے ایک ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے

یو اے ای کی جانب سے ایک ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے
کیپشن: رقم گورنر اسٹیٹ بینک اور ڈائریکٹر جنرل ابو ظہبی فنڈ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے بعد وصول کی گئی، اسٹیٹ بینک۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یو اے ای کی جانب سے ایک ارب ڈالر پاکستان کو مل گئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رقم 22 جنوری 2019 کو گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ اور ڈائریکٹر جنرل ابو ظہبی فنڈ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے بعد وصول کی گئی۔

واضح رہے کہ 18 جنوری کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر 13 ارب 25 کروڑ ڈالر تھے۔