کراچی سے دوسری فریٹ ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا

کراچی سے دوسری فریٹ ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا
کیپشن: فریٹ ٹرین 25 بوگیوں پر مشتمل ہے جس میں 1250 ٹن کارگو لے جانے کی صلاحیت ہے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کراچی سے دوسری فریٹ ٹرین کا افتتاح کردیا۔ کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر نئی فریٹ ٹرین کا افتتاح کیا گیا۔ نئی کنٹینر فریٹ ٹرین کا آغاز نجی شعبے اور ریلوے کی مشترکہ شراکت داری سےکیا گیا ہے۔

فریٹ ٹرین 25 بوگیوں پر مشتمل ہے جس میں 1250 ٹن کارگو لے جانے کی صلاحیت ہے اور ایک ٹرپ کے دوران مال گاڑی میں 50 کنٹینر کی ترسیل ہو گی۔

مال گاڑی پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت لاہور تک چلے گی جس کے چلنے سے ریلوے کی آمدنی میں اضافے کا امکان ہے۔