پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

سنچورین : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا، دونں ٹیموں کو ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل ۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ آج سنچورین میں تیسرا ون ڈے میچ کھیلیں گے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہو گا، سریز کے گزشتہ میچوں میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک کامیابی حاصل ہے۔ پورٹ الزبتھ میں سیریز کے پہلے ون ڈے میں دونوں ٹیموں نے بہتر بیٹنگ کا مظاہرہ کیا لیکن کامیابی پاکستان کا مقدر بنی۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان سرفراز پر نسلی تعصب کے الزام پر آئی سی سی کا فیصلہ تاحال سامنے نہیں آیا ، مگر جنوبی افریقہ کی ٹیم نے سرفراز احمد کو معاف کر دیا ہے، اور اب دونوں ٹیموں اس تنازع کو بھلا کر آج میدان میں اتریں گی۔