سعودی عرب سے مزید 1 ارب ڈالر پاکستان کو مل گئے

سعودی عرب سے مزید 1 ارب ڈالر پاکستان کو مل گئے
کیپشن: زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 27 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سعودی عرب نے مزید 1 ارب ڈالر پاکستان کو منتقل کر دیے ہیں۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب اسے قبل پاکستان کو 2 قسطوں میں 2 ارب ڈالر فراہم کر چکا ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر کی پہلی قسط 19 نومبر اور دوسری قسط 14 دسمبر کو منتقل کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 27 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہو چکے ہیں۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب سے مزید 1 ارب ڈالر پاکستان منتقلی کے بعد سعودی عرب سے پیکج کے تحت 3 ارب ڈالر پاکستان منتقل ہو چکے ہیں۔