سانحہ ساہیوال میں اہم پیش رفت،سی ٹی ڈی اہلکار صفدر حسین نے جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرادیا

سانحہ ساہیوال میں اہم پیش رفت،سی ٹی ڈی اہلکار صفدر حسین نے جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرادیا
کیپشن: تصویر سوشل میڈیا

لاہور:سانحہ ساہیوال کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اورواقعے میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکار صفدر حسین نے جے آئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرا دیا۔

نیو نیوز کے مطابق سانحہ ساہیوال میں صفدر حسین نے بیان دیا کہ ایس ایس پی ایڈمن سی ٹی ڈی جواد قمر کی ہدایت پر کار سواروں پر فائرنگ کی گئی جبکہ جے آئی ٹی نے جواد قمر کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں آج بھی سانحہ ساہیوال کی گونج سنائی دیتی رہی ،پیپلزپارٹی نے جے آئی ٹی رپورٹ پر سوالات اٹھا دئیے۔پی پی رہنما حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت مارنے والے سکیورٹی اہلکاروں کو بچارہی ہے، دہشت گردوں کو کیا ضرورت تھی کہ گاڑیوں کے ٹرانسفر لیٹر بناتے،ایوان میں بات کرتے ہوئے پی پی رہنما آبدیدہ ہوگئے ۔

ادھر صدرمملکت عارف علوی نے سانحے میں جاں بحق ذیشان اور خلیل کے اہلخانہ کو ملاقات کیلئے اسلام آباد بلوالیا، متاثرین کے اہلخانہ کاکہناتھا انکے پیارے تو واپس نہیں آسکتے، لیکن بے گناہوں پر لگنے والادہشتگردکالیبل کسی صورت قبول نہیں۔