روزانہ چھ سے آٹھ گھنٹے سونا صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے، ماہرین

روزانہ چھ سے آٹھ گھنٹے سونا صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے، ماہرین
کیپشن: فوٹو بشکریہ: ٹوئیٹر

اسلام آباد:روزانہ چھ سے آٹھ گھنٹے سونا صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ اس سے کم یا زیادہ سونا صحت کے لیے اچھا نہیں ہے۔  

ماہرین کے مطابق،  6 سے 8 گھنٹے  روزانہ سونا صحت کےلیے ضروری ہے ، اس دورانیے سے کم سونا یا زیادہ سونا صحت  کے نقصان دے ہوتا ہے۔ کم سونا بھی ناکافی ورزش اور مضر صحت اشیاء کھانے  کی طرح  صحت کے  لیے نقصان دےہے۔

ریسرچ سے ثابت ہوا ہے کہ 6 سے 8 گھنٹےسونا  دل کی صحت کے لیے بہترین ٹائم ہے، اس ٹائم سے زیادہ یا کم دونوں صورتوں میں دل سمیت صحت کے لیے اچھا نہیں۔ ریسرچ سے یہ نتیجہ احذ کیا گیا ہے کہ جو لوگ 6 گھنٹےسے کم سوتے ہیں ان کی رگوں میں 27 فیصد  چکھنائی جمنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہےجبکہ وہ خواتین جو 8 گھنٹے سے زیادہ سوتی ہیں ان کی آنتوں میں خون جمنا شروع ہو جاتا ہےجو صحت کے لیے نقصان دے ہے۔