چینی شہریوں کو پاکستان میں ایک سے زائد موبائل فون ساتھ لانا مہنگا پڑ گیا

چینی شہریوں کو پاکستان میں ایک سے زائد موبائل فون ساتھ لانا مہنگا پڑ گیا
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : پاکستان آنے والے چینی شہریوں کو ساتھ ایک سے زائد موبائل فون لانا مہنگا پڑ گیا ، کسٹم نے دو سو اسی ڈالر ٹیکس وصول کیا تو دونوں احتجاج کرتے ہوئے زمین پر لیٹ گئے۔

تفصیلات کے مطابق چینی شہریوں کو اپنے ساتھ ایک سے زائد موبائل فون ساتھ لانا مہنگا پڑ گیا ، اسلا آباد ائیرپورٹ پر کسٹم حکام نے دونوں چینی شہریوں سے ایک سے زائد موبائل فون ساتھ لانے پر دو سو اسی ڈالر ٹیکس وصول کیا ۔

دو نوں چینی شہریوں نے بتایا کہ وہ پاکستان میں نئے قانون سے لاعلم ہیں ، اس سے قبل جب وہ پاکستان آئے تھے تو ان سے کوئی ٹیکس وصول نہیں کیا گیا تھا ، کسٹم حکام نے دونوں کی ایک نہ سنی اور دو سو اسی ڈالر ٹیکس وصول کیا ۔

چینی شہری احتجاج کرتے ہوئے کسٹم کاونٹر کے قریب فرش پر لیٹ گئے ، پاس سے گزرتے شہری حیرانی سے ان کی طرف دیکھتے رہے کہ یہ ایسا کیوں کر رہے ہیں ؟