پاکستان کے قومی مشروب سے متعلق حیران کن خبر آگئی

پاکستان کے قومی مشروب سے متعلق حیران کن خبر آگئی
فوٹو بشکریہ: ٹوئیٹر

اسلام آباد:    پاکستان کی کیش کراپ فیصل گنے کو  کہا جاتا ہےجبکہ گنے کے رس  کوپاکستان کا قومی مشروب قرار دیا جاتا ہے۔ 


تفصیلات کے مطابق، حکومت پاکستان نے لوگوں کی جانچ کے لیے قومی مشروب کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر سوال کیا  جس میں  لوگوں سے قومی مشروب کے بارے میں جواب مانگا گیا ہے۔ لوگوں کو گنے کا رس ، گاجر کاشربت اور مالٹے کے جوس کا آپشن دیا گیا تھا۔ 

پول نتائج کے مطابق ، 7616 لوگوں  نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے جس میں  81 فیصد لوگوں نےگنے کے رس کو قومی مشروب قرار دیا جو کہ درست جواب ہے جبکہ دیگر لوگوں میں 15 فی صد نے مالٹے کے جوس کو اور باقی 4 فیصد نے گاجر کے شربت کو قومی مشروب بتایا جو کہ غلط جواب ہے۔