سام سنگ گلیکسی ایس 10 اب تک کا مہنگا ترین موبائل فون

سام سنگ گلیکسی ایس 10 اب تک کا مہنگا ترین موبائل فون
کیپشن: image by facebook

سیئول:معروف موبائل کمپنی سام سنگ نے رواں برس اب تک کا مہنگا ترین موبائل فون متعارف کروانے جا رہی ہے جس کی قیمت اٹھارہ سو ڈالر یا پاکستانی ڈھائی لاکھ ڈالر ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق معروف موبائل کمپنی سام سنگ نے رواں برس نیا موبائل فون متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے جس کی متوقع قیمت اٹھارہ سو ڈالر یاڈھائی لاکھ روپے پاکستانی ہوگی جبکہ ایس گلیکسی ایس 10 لائٹ سوا لاکھ روپے میں دستیاب ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سام سنگ کے ایس ٹین میں 12 جی بی ریم اور ایک ٹیرابائٹ کی گنجائش رکھی گئی ہے جو کمپنی نے اس سے قبل کسی سمارٹ فون میں پیش نہیں کی ،  بعض تکنیکی ماہرین نے کہا ہے کہ ایک ٹیرابائٹ کی بجائے سام سنگ کے نئے ماڈل میں 6 سے 8 جی بی ریم اور 512 گیگا بائٹ کی گنجائش ہوگی۔

صارفین کیلئے ایک اور بات اہم ہے کہ سام سنگ کا پہلا فولڈنگ فون ’ گیلکسی ایف‘ اسی سال کے وسط میں لانچ کیا جائے گا جو گیلکسی فون سے ہٹ کر ہو گا۔ تاہم اگلے ماہ کی 20 تاریخ تک گیلکسی ایس 10 ریلیز ہونے کا قوی امکان ہے۔

دونوں سمارٹ فون میں بیزل ختم کر دیا گیا ہے اور سکرین کے پیچھے فرنٹ کیمرہ رکھا جائے گا۔ اس حوالے سے قیاس آرائیوں کے مطابق گیلکسی ایس 10 میں دو فرنٹ کیمرے لگائے جارہے ہیں جو ایک ساتھ تصویر لے کر مخصوص سافٹ ویئر کی مدد سے تھری ڈی ایفیکٹ جیسا تاثر پیدا کریں گے جو صارفین کیلئے انتہائی کشش کا باعث ثابت ہو گا۔