ترکی میں خوفناک زلزلہ، 15 افراد ہلاک ہو گئے

ترکی میں خوفناک زلزلہ، 15 افراد ہلاک ہو گئے
کیپشن: جھٹکے ترکی کے مشرقی علاقوں میں محسوس کئے گئے جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ سی این این

انقرہ: ترکی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت 6.9 تھی۔ حادثات میں 15 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہو گئے جبکہ کئی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے ترکی کے مشرقی علاقوں میں محسوس کئے گئے، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

وزیرداخلہ نے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کئی افراد کے مرنے کی تصدیق کردی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ترکی کے ہمسایہ ممالک ایران ،شام اور لبنان میں بھی محسوس کئے گئے۔