پاکستان میں عالمی وبا سے اموات میں کمی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 23 شہری ہلاک

coronavirus, Covid-19, Health news, Pandemic
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان میں آج عالمی وبا سے ہونے والی اموات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اس موذی مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 23 ہے جبکہ 1629 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں اس موذی مرض کے شکار افراد کی تعداد 5 لاکھ 34 ہزار اکتالیس تک جا پہنچی ہے جبکہ 33 ہزار 820 ایکٹو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں اب تک 11 ہزار 318 شہری عالمی وبا میں مبتلا ہو کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اس وبا کو شکست دینے والوں کی بات کی جائے تو حاصل ڈیٹا کے مطابق اب تک 4 لاکھ 88 ہزار 903 شہری صحتیاب ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر 8261، بلوچستان 18284، گلگت بلتستان 4770، اسلام آباد 38737، خیبر پختونخوا 60476، پنجاب 138894 اور سندھ کے 219481 شہریوں نے خود کو اس وبا سے ریکور کیا۔

اس مرض سے جاں بحق ہونے والوں کا تعلق سب سے زیادہ صوبہ پنجاب سے جہاں اب تک چار ہزار پانچ سو 68 اموات رپورٹ ہو چکی ہے۔ دوسرے نمبر پر صوبہ سندھ ہے جہاں مرنے والوں کی تعداد 3892 ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں خیبر پختونخوا کے 1839، اسلام آباد 468، گلگت بلتستان 102، بلوچستان 193 اور آزاد کشمیر کے 256 شہریوں کی ہلاکت رپورٹ ہو چکی ہے۔

اس وقت آزاد کشمیر میں 308، بلوچستان میں 273، گلگت بلتستان میں 30، اسلام آباد میں 1610، خیبر پختونخوا میں 3217، پنجاب میں 10555 اور صوبہ سندھ میں 17827 ایکٹو کیسز ہیں۔