یو اے ای نئی پالیسی منظور، غیر ملکی طلبہ اہل خانہ کو بلانے کے مجاز ہوں گے 

یو اے ای نئی پالیسی منظور، غیر ملکی طلبہ اہل خانہ کو بلانے کے مجاز ہوں گے 

ابوظہبی :متحدہ عرب امارات میں نئی رہائشی پالیسی کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت غیر ملکی طلبہ اپنے اہل خانہ کو امارات بلانے کے مجاز ہوں گے ۔ 

خلیج ٹائمز کے مطابق نئی رہائشی پالیسی کی منظوری کا بینہ نے دی ہے جس کے بعد متحدہ عرب امارات کے نائب صد اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے ۔ دبئی کے وزیراعظم نے کابینہ کی منظوری کے وقت کہا کہ خطے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے متحدہ عرب امارات میں 77 سے زیادہ یونیورسٹیاں ہیں جن میں ہزاروں غیر ملکی طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں ، 

دبئی کے وزیراعظم کا کہناتھاکہ رہائشی پالیسی کی منظوری کے بعد اب غیر ملکی طالب علموں کو اپنے اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی بشرطیکہ ان کی آمدنی اتنی ہو کہ وہ خاندان کی کفالت کرسکیں ۔ 

اخبار کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر نے اس کے ساتھ ہی نئی قرض پالیسی کی بھی منظوری دیدی ہے جس سے مملکت میں مالی اور بینکاری کے شعبوں کو مدد فراہم کی جائیگی ۔