خواجہ سرائؤں کے لیے کمپیوٹر کوڈنگ اور انگلش کی تعلیم 

خواجہ سرائؤں کے لیے کمپیوٹر کوڈنگ اور انگلش کی تعلیم 

کراچی : صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں خواجہ سراؤں کوانگریزی کی تعلیم کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر کوڈنگ کی بھی تعلیم دی جائے گی ۔ کراچی کے مدارس میں بھی ٹیکنالوجی کی تعلیم عام کی جائیگی ۔ 

ملک میں یکسان نظام تعلیم کے ساتھ ساتھ معیاری اور آسان نظام تعلیم کا عزم لیے کوڈڈمائنڈز نامی ادارہ سرگرم ہوگیا ہے ۔ 

کراچی کے لاکھوں بچے تع تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو ہی رہے ہیں ، کراچی کے خواجہ سراؤں کو انگریزی کی بنیادی تعلیم دینے کےساتھ ساتھ کمپیوٹر کوڈنگ بھی سکھائی جارہی ہے ۔ 

پائلٹ پراجیکٹ کے تحت خواجہ سراؤں کو کوڈنگ کی آن لائن تعلیم دی جارہی ہے ، جینڈر انٹرایکٹیو الائنس سے وابستہ خواجہ سرا اس پراجیکٹ کو لے کر کافی پر امید ہیں ۔ 

سی ای او کوڈڈ مائنڈز رپیئر  نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں حکومت کے ساتھ مل کر مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ 

نجی ادارہ اگلے مرحلے میں کراچی کے مدارس میں بنیادی تعلیم کے ساتھ ٹیکنالوجی کی تعلیم سے آراستہ پراجیکٹس کا آغاز بھی کرے گا۔