برازیل میں چھوٹے طیارے کے حادثے میں کلب کے صدر اور چار کھلاڑی ہلاک ہوگئے

برازیل میں چھوٹے طیارے کے حادثے میں کلب کے صدر اور چار کھلاڑی ہلاک ہوگئے ۔

برازیلیا :برازیل میں چھوٹے طیارے کے حادثے میں کلب کے صدر اور چار کھلاڑی ہلاک ہوگئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چھوٹا طیارہ رن وے کے قریب ہی حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔ابتدائی تفصیلا ت کے مطابق طیارے کا پائلٹ بھی حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔

برازیل کے ریسیکیو حکام کا کہناہے کہ اس بھیانک حادثے میں طیارے میں موجود کوئی بھی شخص محفوظ نہیں رہاہے ، طیارے میں موجود  پالماس فٹبال کلب کے کھلاڑی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے جارہے تھے ۔ 

برازیلین فٹبال کیفیڈریشن نے ٹورنامنٹ ملتوی کیے جانے کی تصدیق کردی ہے ۔ 

کلب کی ترجمان کا کہناہے کہ ان چاروں کھلاڑیوں کو اس لیے چارٹر طیارے میں بھیجا جا رہاتھا  کیونکہ مرنے والے  تمام چاروں کھلاڑیوں کے کوویڈ 19 کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے ،

جس کی وجہ سے انہیں الگ پرواز میں بھیجا جارہاتھا ، اتوار کو ان کی آئیسولیشن کا آخری دن ہونا تھا ، مگر اس سے پہلے ہی وہ حادثے کا شکار ہوگئے ۔

ترجمان نے بتایا کہ ہلاک شدگان کی شناخت صدر لوکاس مائرا اور کھلاڑیوں لوکاس پراکسیڈیس ، گیلرمے نو ، رانول اور مارکس مولناری کے نام سے ہوئی ہے۔جبکہ پائلٹ کی شناخت کے لیے مقامی کمپنی سے رجوع کیا جارہاہے ۔