لانگ مارچ ہوگا جس میں اب زیادہ دیر نہیں،مریم نواز

حکومت مذاکرات کیلئے رابطے کر رہی ہے لیکن این آر او نہیں دیں گے،مریم نواز

لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر  مریم نواز نے  دعویٰ کیا ہے ،  حکومت مذاکرات کے لیے رابطے کر رہی  ہے لیکن انہیں  این آر او  نہیں  دیں گے،لانگ مارچ ہوگا جس میں اب زیادہ دیر نہیں ہے ۔
ذرائع کے مطابق  مسلم لیگ ن سمیت کسی بھی سیاسی جماعت سے جتنے بھی رابطے کریں ، کچھ حاصل نہیں ہوگا، اس وقت حکومت کو  اپنی پڑی ہوئی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا،   لانگ مارچ ہوگا جس میں اب زیادہ دیر نہیں،  حکومت نالائقی اور نااہلی میں اتنی آگے ہے کہ کچھ بھی گروی رکھ سکتی ہے۔
  عوام میں آگاہی اپوزیشن نہیں،حکومت کی کارکردگی سے اجاگرہورہی ہے ، انہیں اپوزیشن پر تنقید کے بجائے اپنے ارکان پر توجہ دینی چاہیے،
 دوسروں پرتنقید کرنے والوں نے قرضوں کے انبار لگا دیئے۔
 بلاول بھٹو کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے  سے متعلق کہا ہے ،  بلاول  بھٹو کی بات سنی ہے ،     پی ڈی ایم کے آئندہ اجلاس میں  اس بات کو  ڈسکس کیا جائے گا  ۔