مودی نے غلط پالیسیوں کی وجہ سے سیکولر بھارت کا تشخص خاک میں ملا دیا، شاہ محمود قریشی

مودی نے غلط پالیسیوں کی وجہ سے سیکولر بھارت کا تشخص خاک میں ملا دیا، شاہ محمود قریشی
کیپشن: مودی نے غلط پالیسیوں کی وجہ سے سیکولر بھارت کا تشخص خاک میں ملا دیا، شاہ محمود قریشی
سورس: فوٹو/ بشکریہ ریڈیو پاکستان

اسلام آباد: وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی ہندتوا سرکار نے اپنی غلط پالیسیوں کے سبب سیکولر بھارت کا تشخص خاک میں ملا دیا ہے اور پلوامہ ڈرامہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ 

چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار آفریدی نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ سے ملاقات کی ۔ دونوں رہنماوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا 

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت میں موجود اقلیتیں بالخصوص عدم تحفظ کا شکار ہیں اور بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہم نے ڈوزئیر کے ذریعے بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پشت پناہی کے ٹھوس شواہد پوری دنیا کے سامنے رکھے ہیں۔ آج یورپی پارلیمنٹ، برطانوی پارلیمنٹ سمیت اہم بین الاقوامی فورمز پر مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف آواز اٹھائی جا رہی ہے۔ نئی امریکی انتظامیہ کو بھی ساری صورتحال سے آگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار آفریدی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور 80 لاکھ نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف موثر آواز اٹھانے اور ہندوستان کی جارحیت کو بے نقاب کرنے کے حوالے سے وزیر خارجہ کی کاوشوں کو سراہا۔