مریم نواز کو 50،50 لاکھ کے گفٹ کون دیتا رہا ؟ سنسنی خیز انکشافات

مریم نواز کو 50،50 لاکھ کے گفٹ کون دیتا رہا ؟ سنسنی خیز انکشافات
سورس: فائل فوٹو

لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کھوکھر برادران کے قبضے سے کروڑوں کی سرکاری اراضی واگذار کروالی گئی ہے ۔ جبکہ پنجاب میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا نے بھاری رقوم رشوت کے طورپر لیں اور سرکاری اراضی پر قبضے کروائے مگر اب ایسا نہیں ہوگا ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کھوکھر برادران نے مریم نواز کو پچا س پچاس لاکھ روپے کے  پرس گفٹ کئے اوربدلے میں کروڑوں روپے کی  سرکاری اراضی پر قبضے کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ن لیگ قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرتی تھی اور قبضہ مافیا ان کو خوش رکھنے کے لئے مہنگے گفٹ دیتا تھا ۔ 

گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت  کھوکھر برادران سے سوا ارب روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کرا چکی ہے۔ لاہور میں کسی سیاسی دباؤ کے بغیر قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا گیا جس کی نگرانی خود وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کی۔

فردوس عاشق اعوان نے ن لیگ کے رہنماؤں پر مشتمل 50 افراد کی فہرست بھی میڈیا کے سامنے پیش کی اور الزام لگایا کہ مختلف شہروں میں ان افراد نے سرکاری زمینوں پر قبضہ کررکھا ہے۔

یاد رہے کہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کھوکھر پیلس کے ارد گرد آپریشن مکمل کر کے 38 کنال زمین واگزار کرا لی جبکہ ضلعی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ اس زمین پر غیرقانونی قبضہ کیا گیا تھا۔