ہیگ، عوام کورونا کے خلاف پابندیوں پر سڑکوں پر نکل آئے

ہیگ، عوام کورونا کے خلاف پابندیوں پر سڑکوں پر نکل آئے
سورس: File photo

دی ہیگ،نیدرلینڈ میں کورونا لاک ڈاؤن کی پابندیوں کو عوام نے مسترد کردیا  ۔ احتجاجی مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں جبکہ متعدد گاڑیوں کو نذرآتش کردیا ۔پولیس نے دنگے فساد اور لوٹ مار کے الزام میں تین سو سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ کی گئی نئی پابندیوں اور لاک ڈاؤن کے فیصلے کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔پرتشدد احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین کی  پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں، مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا اور پیٹرول بم بھی پھینکے۔ مظاہرین نے ایک ہسپتال پر بھی پتھراؤ کیا اورمتعدد سٹورز بھی لوٹ لئے ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لوٹ مار اور  دنگے فساد کے الزام میں  تین سو سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔ 

یاد رہے کہ نیدرلینڈز میں 24 گھنٹے کے دوران 4 ہزار سے زائد نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 39 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد وہاں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد ساڑھے 13 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔حکومت نے گذشتہ روز  ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا جس کااطلاق 10 فروری تک جاری رہے گا۔