ایران: چابہار ٹریڈ زون کے ڈائریکٹر جنرل گرفتار

ایران: چابہار ٹریڈ زون کے ڈائریکٹر جنرل گرفتار

تہران: ایران کے چا بہار فری زون کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحیم کوردی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق  ایران کے چابہار فری زون کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحیم کوردی کو منصبوے میں مبینہ سنگین  خلاف ورزیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس برانچ کی خفیہ معلومات  میں سامنے آنے والے انکشافات کے بعد  صوبہ سیستان  کے پراسیکیوٹر نے عبدالرحیم کوردی کو حراست میں لیا ہے۔

خیال رہے کہ عبدالرحیم کوردی کو 2016 میں ایران کے سابق صدر حسن روحانی کے دورِ حکومت میں چابہار کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ایران کا  چابہار فری ٹریڈ زون 1994 میں قائم کیا گیا تھا تاکہ جہازوں کو آبنائے ہرمز کے مصروف راستے کا متبادل روٹ میسر آسکے۔

مصنف کے بارے میں