ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بتادیا عمران خان چوروں کے سردار ہیں: شاہد خاقان عباسی

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بتادیا عمران خان چوروں کے سردار ہیں: شاہد خاقان عباسی
سورس: File

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ساری کابینہ چور اور وزیر اعظم ان کے سرپرست ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے ثابت کردیا ہے کہ وزیراعظم چور ہیں۔ 

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پی ٹی آئی کے احتساب کےدعووں کی قلعی کھول دی ہے۔  پاکستان کرپشن انڈیکشن میں 140 ویں نمبر آگیا۔

انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ چیئرمین نیب بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے ۔ وزیر اعظم کو ساڑھے تین سال سوتے رہے۔ عمران نیازی آنکھیں کھولیں توپتہ چلے، سارے چور کابینہ کی میز پر بیٹھے ہیں، ملک کو کرپشن فری بنانے کے دعویدار جواب دیں.