ہیٹی میں ہولناک زلزلہ، 2 افراد ہلاک متعدد زخمی

ہیٹی میں ہولناک زلزلہ، 2 افراد ہلاک متعدد زخمی

پورٹ او پرنس: کیریبین ملک ہیٹی کے جنوبی علاقے میں ہولناک زلزلے سے زمین لرز اٹھی، زلزلے کی شدت  ریکٹر سکیل پر  5.3 ریکارڈ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں  2 افراد ہلاک جبکہ 50 کے لگ بھگ زخمی ہو گئے ہیں۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت کا اندازہ لگاتے ہوئے خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں بڑے اضافے کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیٹی میں زلزلے کے باعث سینکڑوں گھروں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، زلزلے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور افرا تفری پھیل گئی۔

 ریسکیوحکام کے مطابق زلزلے سےچھت گرنے اورلینڈ سلائیڈنگ کی وجہ  سے2 افراد ہلاک  جبکہ 50 کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔ تاہم ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں