مہنگائی پر سوال کیوں کیا؟ جوبائیڈن نے صحافی کو گالی دیدی

مہنگائی پر سوال کیوں کیا؟ جوبائیڈن نے صحافی کو گالی دیدی


واشنگٹن: امریکا میں مہنگائی میں مسلسل  اضافے  پر صحافی کو امریکی صدر جوبائیڈن سے سوال کرنا مہنگا پڑ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ کے دوران ایک نجی صحافتی ادارے سے منسلک صحافی نے امریکی صدر ے سوال کیا کہ ’ آپ مہنگائی سے متعلق سوال کا جواب دیں گے؟ آپ کے خیال میں مہنگائی مڈ ٹرمز کیلئے سیاسی مسائل کا باعث ہے؟

 رپورٹر کے اس سلگتے ہوئے سوال نے جو بائیڈن کو طیش میں مبتلا کردیا اور انہوں نے جذبات سے عاری چہرے کے ساتھ رپورٹر کو فحش گالی دے دی۔ جسے مائیک پر وہاں موجود افراد نے سن لیا۔

تاہم اس حوالے سے صحافی کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن نے اس واقعے کے ایک گھنٹے بعد ہی مجھے فون کرکے اپنی غلطی تسلیم کی اور معذرت کر لی تھی۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن سے فون پر خوش گوار موڈ میں بات ہوئی اور انہوں نے اپنی بات بھی واضح کردی۔ ان کا  مزید کہنا تھا  کہ میں نے صدر کو بتایا ہے کہ میں آئندہ بھی غیر متوقع سوالات کرتا رہوں گا جس کا صدر نے مثبت جواب دیا۔

مصنف کے بارے میں