نواز شریف فضل الرحمن رابطہ، لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل ہونے کا امکان 

نواز شریف فضل الرحمن رابطہ، لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل ہونے کا امکان 

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اورقائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے ۔ بلدیاتی انتخابات کی وجہ سے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ 

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس سے قبل رابطہ ہوا جس میں  تیئس مارچ کے لانگ مارچ اور ستائیس مارچ سے مختلف صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر غور  کیا گیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات اور تحریک عدم اعتماد پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے پر مشاورت کی گئی ۔  دونوں رہنماؤں کی ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی تحریک پر طویل غور و خوض کیا ۔  دونوں رہنماؤں کا حکومت سے عوام کو نجات دلانے کے لئے تحریک کو تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت مخالف لانگ مارچ اور ان ہاؤس تبدیلی سمیت مختلف اہم قومی امور پر بھی غور کیا گیا۔  مولانا نے نواز شریف کو آج پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے ایجنڈے پر بھی اعتماد میں لیا۔مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ  موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی، اب ان حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانے کا وقت آچکا ہے۔نواز شریف نے یقین دلایا کہ  پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جو بھی فیصلہ کیا جائے گا، ن لیگ بھرپور ساتھ دے گی۔ 

مصنف کے بارے میں