سیر و تفریح کیلئے آئے بچوں کی کشتی الٹ گئی، خاتون ٹیچر جاں بحق

سیر و تفریح کیلئے آئے بچوں کی کشتی الٹ گئی، خاتون ٹیچر جاں بحق
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

راولپنڈی: صادق آباد سے خان پور ڈیم سیر و تفریح کیلئے جانے والے طالب علموں کی کشتی چٹان سے ٹکرانے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ٹیچر جاں بحق ہو گئی ۔ 
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے صادق آباد سے خان پور ڈیم سیر و تفریح کیلئے جانے والے طالب علموں کی کشتی چٹان سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے باعث اس میں سوار تمام بچے اور خاتون ٹیچر پانی میں ڈوب گئے۔ 
ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک ہی کشتی میں 8 اساتذہ اور 26 طالب علم سوار تھے کہ کشتی گہرے پانی میں پہنچتے ہی پانی میں موجود چٹان سے ٹکرائی اور الٹ گئی۔ واقعے میں ایک خاتون ٹیچر جاں بحق ہو گئی جبکہ باقی تمام افرا دکو بچا لیا گیا۔ 
عینی شاہدین کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والی ٹیچر نے آخری دم تک ڈوبتے بچوں کو بچانے کی کوشش کی اور اسی میں خودجاں بحق ہو گئیں جبکہ حادثے کا شکار ہونے والے 4 طالب علموں کی حالت انتہائی تشویشناک بیان کی گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں