ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عمل درآمد کے حوالے سے اہم پیش رفت

Pakistan Property, FATF, FBR

اسلام آباد:ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عمل درآمد کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی ،پراپرٹی ڈیلرز اور ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کے لیے پابندیاں عائد کردی گئیں ۔

ایف بی آر کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے نئی شرائط عائد کردیں  گئی ہیں ،ڈی این ایف بی پی پر مجرموں سے کاروبار پرپابندی لگادی گئی ۔

نوٹیفیکیشن  میں کہا گیا ہے کہ مجرموں سے متعلقہ کسی بھی شخص سے کاروبار نہ کیا جائے ۔ڈی این ایف بی پیز اونرشپ میں تبدیلی پر آگاہ کریں ،بینیفیشل اونر یا سینیئر عہدوں میں تبدیلی پر ایف بی آر کو مطلع کیا جائے  گا ۔

ایف بی آر کا کہنا ہے انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکنے کے لیے قوانین تبدیل کیے گئے۔