چین نے امریکہ کو خبردار کر دیا 

China US Conflict

بیجنگ :چین نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ  اس کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کی جائے،جاپان اور امریکا چین پر ناحق الزامات عائد کرکے چین کے داخلی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاؤ لیجیان نے سربراہی اجلاس میں تائیوان، سنکیانگ اور ہانگ کانگ مسائل پر بات چیت کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمارے داخلی معاملات میں بیرونی مداخلت ناقابل قبول ہے۔ترجمان زاؤ لیجیان نے مذکورہ آن لائن اجلاس میں زیرِ بحث لائے گئے موضوعات کے حوالے سے کہا ہے کہ جاپان اور امریکا چین پر ناحق الزامات عائد کرکے چین کے داخلی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔ 

تائیوان، سنکیانگ اویغور خود مختار علاقے اور ہانگ کانگ سے متعلقہ مسائل مکمل طور پر چین کے داخلی معاملات ہیں اور ان معاملات میں کسی بھی ملک یا بیرونی طاقت کی مداخلت قبول نہیں کی جائے گی۔

چین کی وزارت خارجہ  نے کہا کہ کسی بھی فرد یا قوم کو حق خود مختاری اور زمینی سالمیت کے بارے میں چین کے عزم کو ہلکا نہیں لینا چاہیے۔

مصنف کے بارے میں