ماہرین نے گیس پر کھانا پکانے کو مضر صحت قرار دیدیا

ماہرین نے گیس پر کھانا پکانے کو مضر صحت قرار دیدیا

لندن:ایک   نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ  گیس پر کھانا بنانا انسانی  صحت  اور ماحول کے لیے نقصان دہ ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ٹیلی ویژن پر باورچی برقی چولہے استعمال کرتے ہیں لیکن اس سے نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ اور پارٹیکیولیٹ میٹر(ٹریفک کے دھوئیں میں موجود ذرات) بنتے ہیں۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بخارات پھیپھڑوں  کیلئے انتہائی  نقصان دہ ہوتے ہیں یہ خون میں داخل ہوسکتے ہیں جس سے امراضِ قلب، کینسر اور الزائمرز کے خطرات میں اضافہ ہوتا ہے ،بچے اور بوڑھے افراد کو ان چولہوں سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

 ایک اور  تحقیق کے مطابق گیس کے چولہے گھر کی فضا کسی ایسی شاہراہ سے بھی زیادہ  آلودہ کر دیتے ہیں جس پر روزانہ ہزراوں گاڑیا ں  دھواں چھورٹی گزرتی ہیں  گیس کے چولہوں پر کھانا پکانے سے امریکا میں ہر آٹھ میں سے ایک بچے میں دمےکی  علامات پائی جاتی ہیں ۔


 ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گیس کی وجہ سے  سانس کی بیماریوں میں اضافے اور ماحولیاتی آلودگی کی بڑی وجہ بند  گھروں میں کھانا پکانا  ہے ۔