فواد چودھری کے بھائی فراز چودھری کو بھی گرفتار کرلیا گیا

فواد چودھری کے بھائی فراز چودھری کو بھی گرفتار کرلیا گیا
سورس: File

جہلم :پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری کی گرفتاری کے بعد جہلم میں فواد چودھری کے بھائی فراز چودھری کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔

پولیس نے انھیں جہلم میں جی ٹی روڈ پر احتجاج  کرنے پرفراز چودھری کو گرفتار کیا گیا۔انہیں گرفتاری کے بعد تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ فواد چودھری کو الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے پر پولیس نے لاہور سے گرفتار کیا ہے۔ عدالت نے فواد چودھری کا راہداری ریمانڈ دے دیا ہے جس کے بعد ان کا میڈیکل کرایا گیا اور انہیں اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں