جج کودھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کی حاضری سےاستثنیٰ پر فیصلہ کل ہوگا

 جج کودھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کی حاضری سےاستثنیٰ پر فیصلہ کل ہوگا

جج زیباچوہدری کودھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کوحاضری سےاستثنیٰ ملےگی یا نہیں؟فیصلہ کل ہوگا۔

عدالت کی جانب سے نوٹس جاری ہونے کے باوجود گزشتہ روز عمران خان پیش نہیں ہوئے،عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سینیر سول جج رانامجاہدرحیم فیصلہ کل سنائیں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی جانب سے  ابھی تک  عدالت میں وکالت نامہ بھی  جمع نہیں کروایا گیا ۔

خیال رہے کہ عمران خان کے وکیل کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تھی۔