پاکستانی فلم ’’ جوائے لینڈ ‘‘ آسکر ایوارڈز میں جگہ نہ بنا سکی

 پاکستانی فلم ’’ جوائے لینڈ ‘‘ آسکر ایوارڈز میں جگہ نہ بنا سکی

نیویارک :  فلم کی دنیا  کے معتبر ترین آسکر ایوارڈز 2023 کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا، غیر ملکی فلموں کی کیٹیگری میں پاکستانی فلم ’’ جوائے لینڈ ‘‘ جگہ نہ بنا سکی  ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں میں فلم ’’ ایوری تھنگ ایوری وئیر آل ایٹ ونس‘‘ 11 نامزدگیوں کے ساتھ سب سے آگے رہی، ہالی ووڈ کی اس سائنس فکشن فلم کو بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر، بہترین اداکارہ، بہترین معاون اداکارہ اور بہترین معاون اداکار سمیت دیگر شعبوں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

آسکر ایوارڈز میں بہترین فلم کے لیے ایوری تھنگ ایوری وئیر آل ایٹ ونس کے علاوہ اواتار دی وے آف واٹر،TÁR، ایلوس، The Fabelmans ، The Banshees of Inisherin، ٹاپ گن میورک، آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ، ٹرائی اینگل آف سیڈنس اور Women Talking کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

غیر ملکی فلمی گانے  کی کیٹیگری میں بھارتی فلم ’’ آر آر آر‘‘ کے  گا نے  Naatu Naatu  نے بہترین  اور اوریجنل گانا ہو نے  کا  اعزاز اپنے نام کر لیا ۔