صدر مملکت لاہور پہنچ گئے، عمران خان سے ملاقات کا امکان

صدر مملکت لاہور پہنچ گئے، عمران خان سے ملاقات کا امکان

لاہور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گئے، صدر عارف علوی ایئرپورٹ سے گورنر ہاؤس پہنچے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کل ورچوئل یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کریں گے جبکہ 27 جنوری کو 10 بجے لمز کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی دورہ لاہور کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔ 

مصنف کے بارے میں