فواد چوہدری کو اسلام آباد پہنچا دیا گیا

فواد چوہدری کو اسلام آباد پہنچا دیا گیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماءفواد چوہدری کو لاہور سے لے کر اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد اکبر ناصر خان اپنے دفتر میں موجود ہیں اور دفتری امور سرانجام دے رہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس فواد چوہدری کوجوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کی عدالت میں پیش کرے گی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس مقامی عدالت سے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کی عدالت وقت ختم ہونے پر بند کر دی گئی ہے۔ 
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس لاہور سے فواد چوہدری کو لے کر اسلام آباد روانہ ہوئی تھی جبکہ اسلام آباد روانگی سے قبل سروسز ہسپتال لاہور میں ان کا طبی معائنہ بھی کرایا گیا۔ 

مصنف کے بارے میں