حکومت نے الیکٹرانک پاکستانی پاسپورٹ کی فیس کا اعلان کر دیا

حکومت نے الیکٹرانک پاکستانی پاسپورٹ کی فیس کا اعلان کر دیا

لاہور: پاسپورٹ حاصل کرنے والوں کیلئے اچھی خبر ، حکومت کی جانب سے الیکٹرانک پاکستانی پاسپورٹ کی فیس کا اعلان کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق 5 سالہ میعاد کے 36 صفحات کے عام پاسپورٹ کی فیس 9 ہزار روپے ہوگی جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 15 ہزار روپے ہوگی ۔ اس کے علاوہ 10 سالہ میعاد کے 36 صفحات والے عام ای پاسپورٹ کی فیس 13,500 روپے جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 22,500 روپے ہوگی ۔

72 صفحات کے عام ای پاسپورٹ کی فیس 24,750 روپے اور ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 40,500 روپے ہوگی ۔ ای پاسپورٹ صرف اسلام آباد سے جاری کیے جائیں گے ۔

مصنف کے بارے میں