وزیراعظم 3 روزہ سرکاری دورے پر مالدیپ روانہ ہو گئے

وزیراعظم 3 روزہ سرکاری دورے پر مالدیپ روانہ ہو گئے

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف  3روزہ سرکاری دورےپر مالدیپ روانہ ہو گئے جہاں وہ مالدیپ کے صدر سے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کریں گے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

نواز شریف مالدیپ کے دورے میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

وہ 26 جولائی کو مالدیپ کی 52 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کا دورہ مالدیپ علاقائی ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات کی پالیسی کا حصہ ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں