لاہور دھماکے میں 2 درجن سے زائد افراد جاں بحق، 60 زخمی

لاہور دھماکے میں 2 درجن سے زائد افراد جاں بحق، 60 زخمی

لاہور: لاہور دھماکے میں کسی کی جان گئی تو کوئی شدید زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گیا۔ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے 60 زخمی شہر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جنرل اسپتال میں 29 زخمی لائے گئے جن میں سے 8کی حالت تشویشناک ہے۔ جناح اسپتال میں نو اور اتفاق اسپتال میں اٹھارہ زخمی لائے گئے۔ حکام کے مطابق چھ معمولی زخمیوں کو علاج معالجے کے بعد اسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اتفاق اسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت بھی کی۔

حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے لیے ’موٹرسائیکل بم‘ استعمال کیا۔ تاہم ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا خودکش تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ خودکش بمبار نے دھماکے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں