پرویز مشرف نے شہباز شریف اور چودھری نثار سے دوستی کا اقرار کر لیا

پرویز مشرف نے شہباز شریف اور چودھری نثار سے دوستی کا اقرار کر لیا

 لاہور: گزشتہ روز سابق صدر پرویز مشرف نے ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے دوستی کا اقرار کیا تو دوسری جانب ن لیگ کو کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنا ڈالا۔ کہتے ہیں شریف خاندان نے 88ء میں پراپرٹیز بنائیں اور 2008ء میں پیسے۔

پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ اپنے کئے پر کوئی پچھتاوا نہیں دوبارہ موقع ملا تو بھی یہی کروں گا۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار پر کوئی پریشر نہیں تھا اور میرا دبئی میں فلیٹ ہے تو اسحاق ڈار کی دبئی میں چالیس منزلہ بلڈنگ ہے۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف نااہل ہوئے تو جونیئر اور سینئر کے اختلافات بڑھیں گے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ نئے وزیر اعظم کے حوالے سے خواجہ آصف اور کلثوم نواز کے نام سامنے آ رہے ہیں اگر خواجہ آصف وزیر اعظم بنے تو فوج قبول کر لے گی۔ پرویز مشرف نے عمران خان کو بیچارا، سیدھا سادہ اور غریب آدمی قرار دیتے ہوئے قرار دیا کہ ان کے پاس اتنے پیسے بھی نہیں کہ کوئی فلیٹ ہی خرید لے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں