وزیراعظم کے بعد خواجہ آصف کا اقامہ بھی سامنے آ گیا

وزیراعظم کے بعد خواجہ آصف کا اقامہ بھی سامنے آ گیا

لاہور: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف بھی دبئی میں کمپنی کے ملازم نکلے۔ تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے خواجہ آصف کی نا اہلی کے لیے قانونی چارہ جوئی پر مشاورت شروع کر دی۔

تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کے پاس بھی دبئی کا اقامہ ہے اور انہیں اقامہ 25 مئی 2011ء کو جاری ہوا جس کی مدت 23 مئی 2012ء کو ختم ہوئی۔

عثمان ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف نے بھی اقامے سے حاصل آمدنی الیکشن کمیشن گوشواروں میں شامل نہیں کی وہ اب صادق اور امین نہیں رہے۔ آرٹیکل 62،63 کے تحت خواجہ آصف کو بھی گھر بھیجیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اقامہ ان کمپنیوں سے لیا گیا جنہیں پراجیکٹ کی مد میں فائدہ دیا گیا جبکہ اقامہ کرپشن کر کے ملک سے بھاگنے کا چور راستہ ہے اور  خواجہ آصف سے متعلق جو دستاویزات ملی ہیں وہ حیران کن ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں