عوام کیلئے خوشخبری، بجلی کی قیمت میں 2 روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی

عوام کیلئے خوشخبری، بجلی کی قیمت میں 2 روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سی پی پی اے کی درخواست پرسماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں 2 روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی سے 25 ارب کا ریلیف عوام کو ملے گا۔


قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔ سی پی پی اے کی جانب سے جون کے بلوں میں ریلیف دینے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں