جھوٹے الزامات کی بدولت 40 سالہ مالی ریکارڈ تلاش کر لیا، عمران خان

جھوٹے الزامات کی بدولت 40 سالہ مالی ریکارڈ تلاش کر لیا، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے احتساب کے لیے خود کو قوم کے سامنے پیش کر دیا جب کہ احتساب کے اسی عمل نے شریف خاندان کے مالیاتی جرائم بے نقاب کیے۔

e0f86cd1da5688ebadf0031d18b1734e

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان اور ان کے ملازمین کے الزامات پر ان کا شکر گزار ہوں انہیں الزامات کی بدولت میں نے اپنا 40 سالہ مالیاتی ریکارڈ نکالا۔

da15d0707c1bd74fef04399c2d60ebbc a4bc1119e69b5c5bd5bf62094b9c7bd5

ادھر رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے عمران خان کیخلاف کیس کو" ردی کی ٹوکری "قرار دے دیا۔ کہتے ہیں کمائی حلال کی ہو تو جعلی دستاویزات اور قطری خط کی ضرورت نہیں پڑتی عمران خان نے تمام منی ٹریل دے دی۔ نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ڈھائی، ڈھائی ہزار اور پانچ، پانچ ہزار روپے تک کا حساب دیا ان کا قصور صرف یہ ہے کہ انہوں نے پاناما کا معاملہ کیوں اٹھایا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں