اسرا ئیل نے ہار مان ہی لی، مسجد اقصی سے میٹل ڈٹیکٹڑہٹا دیئے

اسرا ئیل نے ہار مان ہی لی، مسجد اقصی سے میٹل ڈٹیکٹڑہٹا دیئے

مقبوضہ بیت القدس: اسرائیل نے فلسطینیوں کی مزاحمت کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے ہا ر مان ہی لی ،مسجد اقصیٰ کے دروازوں پر سے میٹل ڈٹیکٹرز ہٹانے کا اعلان کردیا۔
بین الااقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت نے مسجد اقصیٰ کے داخلی راستوں پر میٹل ڈٹیکٹرز ہٹا کر انکی جگہ جدید آلات لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں سیکیورٹی اداروں کی سفارشات کو منظور کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔
اجلاس کے بعد وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے میٹل ڈٹیکٹرز ہٹا کر جدید ٹیکنالوجی کے آلات استعمال کرنے کا اعلان کیا ۔ اسرائیلی میڈیا نے خبر دی ہے کہ ایسے جدید کیمرے لگائے جائیں گے جو پوشیدہ اشیا کی نشاندہی کرسکیں گے۔
فلسطینیوں کے مطابق اسرائیل میٹل ڈٹیکٹرز لگا کراسرائیلی افواج مقدس مقامات پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتی ہیں۔