وزیراعظم نوازشریف مالدیپ کے تین روزہ سرکاری دورے پر پہنچ گئے

وزیراعظم نوازشریف مالدیپ کے تین روزہ سرکاری دورے پر پہنچ گئے

مالدیپ:  وزیراعظم نوازشریف مالدیپ کے تین روزہ سرکاری دورے پر پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کے پالدیپ پہنچنے پرمالدیپ کے صدر نے ہوائی اڈے پر انکا پرتپاک استقبال کیا۔
مالے میں صدر عبداللہ یامین اور اعلیٰ حکام نےانہیں خوش آمدید  کیا۔رنگا رنگ استقبالیہ تقریب میں دونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے.وزیراعظم کو سات توپوں کی سلامی بھی دی گئی .گارڈ آف آنرز پیش کرنے مسلح افواج کے چاق و چوبند دستہ آیااستقبالیے میں مقامی ثقافتی رقص پیش کیا گیا .بچوں کی شاندارپرفارمنس نے سب کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں.وزیراعظم سے مالدیپ کی کابینہ کا تعارف کرایا گیا.خاتون اول بیگم کلثوم نواز ،مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں