حکومت دہشت گردی کے خاتمہ میں سنجیدہ نہیں ہے , قمر الزمان کائرہ

حکومت دہشت گردی کے خاتمہ میں سنجیدہ نہیں ہے , قمر الزمان کائرہ

لاہور : پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمہ میں سنجیدہ نہیں ہے ـ وہ خود دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتی رہی اور بینی فشری ہے ـ جس حکومت کا وزیر داخلہ حکومت سے ناراض ہو وہ حکومت دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کے لئے کیا کر سکتی ہے ـ

اس امر کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جنرل ہسپتال میں فیروز پور روڈپر خود کش حملہ کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھےـ اس موقع پر اسلم گل اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھےـ قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ حکمران دعوے تو بہت کرتے ہیں لیکن دہشت گردی کے خلاف ان کے حوصلے پست نظر آتے ہیں ـ انہوںنے کہا کہ سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کے خلاف اہم خدمات سرانجام دیں اور سیکورٹی اداروں و پولیس اہلکارو ںنے اپنی جانوں کی قربانیاں بھی دیں لیکن حکمران ٹولے کی صفوں میں لوگ خود ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں کہ وہ اس دہشت گرد گروپ کے ساتھ ہے اور وہ اس کے ساتھ ہے ـ اسامہ بن لادن سے پیسے لینے سمیت ابھی تک یہ سلسلہ جاری ہے ـ اسی پیسہ کے ذریعے ہماری حکومت ختم کرنے کا الزام بھی ان حکمرانوں پر ہے ـ

انہوں نے کہا کہ ہم خود کش حملہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ دلی ہمدردی رکھتے ہیں ـ حکمران اگر دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں تو انہیں پہلے پولیس اور دیگر اداروں کو فری ہینڈ دینا چاہیے پھر ان اداروں سے رزلٹ مانگا جائے ـ انہوںنے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ بھی خود حکمرانوں کے گردہی گھومتا ہے ـ قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ جس حکومت کا وزیر داخلہ ناراض ہو اس سے ملک میں امن قائم رکھنے سے متعلق کیا امید کی جا سکتی ہے ـ انہوں نے کہا کہ یہ درست بات ہے کہ ہر گاڑی، موٹر سائیکل یا رکشہ کو چیک نہیں کیا جا سکتا لیکن دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اس کی جڑوں کا خاتمہ ضروری ہے ـ ہم اس حوالے سے حکومت کی کارکردگی کی مذمت کرتے ہیں جس کا دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوئی واضح ارادہ نہیں ہے ـ

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں