ڈونلڈ ٹرمپ اورپیوٹن کے درمیان خفیہ ملاقات کی تردید

ڈونلڈ ٹرمپ اورپیوٹن کے درمیان خفیہ ملاقات کی تردید

ماسکو:روس نے ڈونلڈ ٹرمپ اورپیوٹن کے درمیان خفیہ ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ دونوں سربراہوں کے درمیان کوئی ایسی ملاقات نہیں ہوئی۔


روسی صدارتی محل کرملن کے ترجمان دمیتری پیسکوف کے مطابق دونوں سربراہان کے درمیان عشائیے پر غیر رسمی گفتگو ہوئی  اس کےعلاوہ کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہوئی۔

روسی صدارتی محل کرملن کے ترجمان دمیتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ جی 20 اجلاس کے موقع پر روسی صدر ویلادی میر پیوٹن اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان خفیہ ملاقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے تاہم دونوں سربراہان کے درمیان عشائیے پر غیر رسمی گفتگو ضرور ہوئی۔