انوشکا شرمانے بھارتی فلم انڈسٹری میں جنسی تفریق کا اعتراف کر لیا

ممبئی : معروف بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھارتی فلم انڈسٹری میں جنسی تقریق کا اعتراف کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ فلموں میں مرد اداکاروں کی نسبت خواتین اداکاراو¿ں کو بہت کم موقع ملتا ہے کہ وہ کوئی مضبوط کردار ادا کرسکیں جس سے معاشرے میں کوئی تبدیلی آئے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی فلم انڈسٹری میں مرد اداکار اور خاتون اداکارہ کا درجہ برابر نہیں اور متعدد فلموں میں مرد اداکار ہی پوری فلم میں ہوتے ہیں۔

انوشکا شرمانے بھارتی فلم انڈسٹری میں جنسی تفریق کا اعتراف کر لیا

ممبئی : معروف بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھارتی فلم انڈسٹری میں جنسی تقریق کا اعتراف کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ فلموں میں مرد اداکاروں کی نسبت خواتین اداکاراؤں کو بہت کم موقع ملتا ہے کہ وہ کوئی مضبوط کردار ادا کرسکیں جس سے معاشرے میں کوئی تبدیلی آئے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی فلم انڈسٹری میں مرد اداکار اور خاتون اداکارہ کا درجہ برابر نہیں اور متعدد فلموں میں مرد اداکار ہی پوری فلم میں ہوتے ہیں۔
انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ وہ اور دیگر اداکارہ بھارتی سینما میں تبدیلی کے لیے کوشاں ہیں حالانکہ بحیثیت ادکارہ وہ ایسے کردار کو ترجیح دیتی ہیں جس میں کوئی پیغام ہو۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ بحیثیت پروڈیوسر جدو جہد کر رہی ہوں کہ بالی ووڈ میں خواتین کے کردار کے لیے نئے اقدامات کو اپنایا جائے.