عوام مشکوک نقل و حرکت سے سیکورٹی اداروں کو فوری طور پر آگاہ کریں, آرمی چیف

لاہور: پاک فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ لاہور دھماکے جیسے واقعات ہمارا عزم متزلزل نہیں کر سکتے ، دشمن ممالک کی خفیہ ایجنسیاں دہشتگردی میں ملوث ہیں ، عوام کی مدد سے دشمن کے ناپاک عزائم کو شکست دیں گے عوام مشکوک نقل و حرکت سے سیکورٹی اداروں کو فوری طور پر آگاہ کریں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت لاہور میں اہم سیکورٹی اجلاس ہوا جس میں انہیں لاہور دھماکے اور آپریشن رد الفساد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔جنر ل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ ایسے واقعات دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے۔ ہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے تمام ذرائع اور روابط ختم کریں گے۔ پاک فوج پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ دہشت گردی کیخلاف ہم سب متحد ہوکرلڑے اور اس لعنت کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے عوام کاتعاون ضروری ہے۔ عوام مشکوک نقل وحرکت سے سیکیورٹی فورسزکو مطلع کریں۔