اوباما کیئر پروگرام کی حمایت کرنے والے امریکیوں کا نقصان کر رہے ہیں: ٹرمپ

اوباما کیئر پروگرام کی حمایت کرنے والے امریکیوں کا نقصان کر رہے ہیں: ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اوباما کیئر پروگرام نقصان کے علاوہ کچھ نہیں ہے اور اس پروگرام کی حمایت کرنے والے امریکیوں کا نقصان کر رہے ہیں۔
کئیر پروگرام سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اوباما کے ہیلتھ کیئر پروگرام کو جھوٹا قرار دے دیاہے ۔ انھوں نے اس پروگرام کو امریکیوں کے لیےبرا اور تباہ کن خواب قرار دے دیا ہے۔انکاکہنا ہے کہ اس پروگرام لازمی بند کریں گے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کی حمایت کرنے والے اب بھی امریکا کے شہریوں کا نقصان کر رہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ ایک مہنگا منصو بہ ہے ہم اس کی جگہ ایک نیا ہیلتھ کئیر پروگرام لے کر آئیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق اوباما ہیلتھ کئیر پروگرام امریکا کے میڈیکل سسٹم کے لیے نقصان دہ ہے۔